پی ایس ایل قریب آگیا؛ افتتاحی تقریب 20 فروری کو ہوگی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 15 فروری 2020
اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ابتدائی میچ کھیلا جائے گا . فوٹو : فائل

اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ابتدائی میچ کھیلا جائے گا . فوٹو : فائل

 کراچی: پی ایس ایل 5 کا میدان سجنے کے لیے تیار ہے، 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس موقع پر پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ابتدائی میچ کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کی دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ ایک جوش وجذبہ کے ساتھ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئی۔

غیر ملکی کھلاڑی رنکی کے ساتھ فہیم اشرف محمد آصف، حسین اور ظفر گوہر سمیت دیگر کرکٹرز کراچی پہنچے، ٹیم کے کپتان شاداب اور فاسٹ بولر محمد موسیٰ کی شام کو کراچی آمد طے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔