اب اسمارٹ فون کوغور سے دیکھ کر چارج کرنا ممکن ہو گا

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 فروری 2020
نئی ڈیوائس دماغ کے ڈیٹا کے ذریعے آلات کو کنڑول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فوٹو، فائل

نئی ڈیوائس دماغ کے ڈیٹا کے ذریعے آلات کو کنڑول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فوٹو، فائل

 لندن: ٹیکنالوجی کمپنی نے  دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی غور سے دیکھنے سے موبائل فون چارج ہوجایا کریں گے۔

مائنڈپلے نامی کمپنی کے مطابق اس کی بنائی گئی ڈیوائس مائنڈ ہب کے ذریعے یو ایس بی سے مربوط ہونے والے آلات ، ڈرونز، روشنیوں، موسیقی کے آلات وغیرہ کو دماغی توجہ کے ذریعے کنڑول کیا جاسکتا ہے۔مائنڈ ہب کو ہیڈ سیٹ سے مربوط کیا جاتا ہے جو اس سے جڑے آلات کی کارکردگی کو انسانی مزاج کے مطابق بنا دیتی ہے۔

برطانوی جریدے کے مطابق کمپنی کا دعوی ہے کہ مائنڈ ہب ڈٰیوائس بنیادی طور پر انسانی دماغ کے فوکس کا ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ایک  مائنڈ ریڈنگ ڈیوائس ہے جس کے ذریعے جلد ہی اسمارٹ فون بھی چارج کیے جاسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔