ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، فضل الرحمن

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 فروری 2020
ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر رائے سے اختلاف رکھتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں کنونشن سے خطاب (فوٹو: فائل)

ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر رائے سے اختلاف رکھتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں کنونشن سے خطاب (فوٹو: فائل)

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر رائے سے اختلاف رکھتے ہیں اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر کبھی خاموش نھیں بیٹھیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائل کی نمائندگی جمیعت کے پاس ہے اور وہ قبائل کے مسائل سے آگاہ ہے، ہمیں ریاست اور ریاستی اداروں سے بھی ہمدردی ہے مگر ہم آزاد ریاست میں ہرگز نہیں رہ رہے یہ حکومت ناجائز ہے کیوں کہ حکومت جمہوریت کی بنیاد پر ہوتی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دھاندلی کی بنیاد پر الیکشن کے نتائج حاصل کیے گئے، جبر اور طاقت کے زور پر فیصلے نہیں مانتے، پوری قوم کو غلام بنایا جارہا ہے.

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ معیشت کی بدحالی پر عوام خودکشی کررہی ہے، بچے برائے فروخت کے اشتہار لگائے جا رہے ہیں اور قبائل اپنے حقوق کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں جب کہ ملک کو سیاسی، جغرافیائی اور مالی طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔