جب بھی آزمائش کا وقت آیا نعیم الحق کو ساتھ کھڑا پایا، عمران خان

ویب ڈیسک  اتوار 16 فروری 2020
نعیم الحق کو دو برس تک ہمت کے ساتھ کینسر سے لڑتے دیکھا، وہ آخری وقت تک پارٹی معاملات میں شریک رہے، وزیر اعظم (فوٹو : عمران خان ٹویٹر)

نعیم الحق کو دو برس تک ہمت کے ساتھ کینسر سے لڑتے دیکھا، وہ آخری وقت تک پارٹی معاملات میں شریک رہے، وزیر اعظم (فوٹو : عمران خان ٹویٹر)

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پرانے دوست نعیم الحق کی رحلت پر میرا دل نہایت شکستہ اور مغموم ہے، جب بھی ہم پر کڑی آزمائش کا وقت آیا میں نے انہیں اپنے شانہ بشانہ پایا۔

 تحریک انصاف کے بانی رکن نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا اور ماضی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور نعیم الحق ساتھ نظر آرہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دو برس کے دوران میں نے نعیم الحق کو ہمت کے ساتھ کینسر سے لڑتے ہوئے دیکھا، وہ آخری وقت تک پارٹی کے معاملات میں شریک رہے، ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔

یہ پڑھیں : تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق انتقال کرگئے

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔