- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
کسٹمز کی کارروائیاں؛ 3 ارب 271 کروڑ روپے مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ ناکام
کراچی: پاکستان کسٹمز پریونٹیوکلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے گذشتہ 3 ماہ کے دوران انسداد اسمگلنگ کی110 کامیاب کارروائیوں میں3 ارب 27 کروڑ روپے مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش کوناکام بنایا ہے جو بھارت چین اور ایران سے اسمگل کی گئی تھیں۔ ان اشیاء میں2ارب 91 کروڑ روپے مالیت کی 301 کلوگرام ہیروئن،حشیش،افیون اور ایک ارب 26 کروڑ89لاکھ روپے مالیت کی دیگراشیاء شامل ہیں جنھیں ضبط کرلیا گیا۔
3 ماہ کے دوران کسٹمز پریونٹیو کراچی نے29 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون اور الیکٹرانک کیمرے،2 کروڑ 16 لاکھ روپے مالیت کے غیرملکی 124296لیٹرآئل،20 لاکھ روپے مالیت کے اسپئیر پارٹس،2 کروڑ 32 لاکھ روپے کی بھارتی ادویات، 14 لاکھ روپے مالیت کا 4775 کلوچینی نمک ،14کروڑ48لاکھ روپے مالیت کی 2لاکھ 43 ہزارکلوگرام چھالیہ، 14کروڑ 28 لاکھ روپے مالیت کا22 لاکھ 67 ہزار کلوگرام تمباکو، 9لاکھ15ہزار روپے مالیت کا 2ہزار کلوگرام بھارتی گٹکا، 25 لاکھ 33 ہزار روپے کا5117 کلوگرام ایرانی کمبل،4کروڑ33لاکھ روپے مالیت کے4320 ٹائرز ضبط کیے۔
اس ضمن میں کسٹمز کلب میں ہفتے کو کلکٹر کسٹمز پریونٹیو کراچی ثاقف سعید اور ایڈیشنل کلکٹر ہارون ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کلکٹریٹ نے کئی دہائیوں کے بعد سمندر پر بھی کارروائیاں تیزی کردی ہیں۔
انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی کسٹم کو انسداد اسمگلنگ پر ایکشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان کسٹمزنے مارکیٹس اوردکانوں پر اسمگل شدہ اشیاء کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ انھوں نے بتایاکہ مارکیٹوں میں کارروائیوں میں کسٹم کی ٹیم پرفائرنگ کے علاوہ ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی بھی کوششیں کی گئی۔
انسداداسمگلنگ مہم کے تحت سائٹ، جامع کلاتھ مارکیٹ ، سٹی ریلوے اسٹیشن ریگل چوک ، جوڑیا بازار میں کارروائیاں کی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ کسٹمز میں اسپیشل انویسٹی گیشن سیل تشکیل دے دیا گیا ہے، علاوہ ازیں ملک میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے کپڑے کی اسمگلنگ کا انکشاف ہواہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔