بلوچستان میں ایک سے زائد سركاری گاڑیاں ركھنے والوں كیخلاف كارروائی كی تیاریاں

اسٹاف رپورٹر  اتوار 16 فروری 2020
 گاڑیوں كے استعمال اور فیول ایڈجسٹمٹ میں مبینہ طور پر ماہانہ لاكھوں روپے كی کرپشن ہورہی ہے، ذرائع . فوٹو:فائل

گاڑیوں كے استعمال اور فیول ایڈجسٹمٹ میں مبینہ طور پر ماہانہ لاكھوں روپے كی کرپشن ہورہی ہے، ذرائع . فوٹو:فائل

کوئٹہ: مختلف محكموں میں ایک سے زائد سرکاری گاڑیاں ركھنے والوں كے گرد گھیرا تنگ كرنے كی تیاریاں شروع كردی گئیں۔ 

متعلقہ حكام نے اس حوالے سے تمام محكموں كے اعلیٰ افسران كے پاس ركھی جانے والی ایک سے زائد سركاری گاڑیوں كا ریكارڈ چیک كرنے كے لئے ہر محكمے كے ٹرانسپورٹ آفیسر سمیت دیگر سے ریكارڈ طلب كرلیا۔

ذرائع كے مطابق صوبے كے مختلف محكموں سمیت كوئٹہ میں كام كرنے والے اعلیٰ سركاری افسران جن كے پاس 2 یا 3 سركاری گاڑیاں موجود ہیں ان كے خلاف كریک ڈاؤن ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑیوں كے استعمال اور فیول ایڈجسٹمٹ میں مبینہ طور پر ماہانہ لاكھوں روپے كی کرپشن ہورہی ہے جس كے باعث قومی خزانے كو ہر ماہ لاكھوں كا ٹیكہ لگ جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔