- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
پاکستان سپر لیگ کا بخار سر چڑھ گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ اورکراچی کنگز کے درمیان پریکٹس میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر ہوگا فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان سپر لیگ کا بخار سر چڑھ گیا، پی ایس ایل 5 کیلیے شہر قائد میں سرگرمیاں تیز ہوگئیں، پیر کو وارم اپ میچزمیں لیگ کی 4 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، اسلام آباد یونائیٹڈ اورکراچی کنگز کے درمیان پریکٹس میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر ہوگا ، پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب، معین خان اکیڈمیز پرصف آرا ہوں گی، قبل ازیں یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم پر طے تھا دونوں میچز کا آغاز دوپہر 1 بجے ہوگا، قبل ازیں مقامی ہوٹل میں دونوں ٹیموں کی الگ الگ پریس کانفرنس ہوگی۔
ادھر اتوار کو لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں موجود چاروں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم پرپریکٹس سیشن کیے، اس موقع پربھر پورسیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے، دومرتبہ کی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹرگراؤنڈ پرہیڈکوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں، فرنچائزکے مینٹوراور اسسٹنٹ کوچ کے ساتھ ٹیم کے کھلاڑی لیوک رونکی ان کی معاونت کرتے رہے جبکہ ٹرینرکوری رٹگز نے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کرائی۔
ان میں کپتان شاداب خان، کولن انگرام، فل سالٹ، فہیم اشرف، رومان رئیس، حسین طلعت، عماد بٹ، موسیٰ خان و دیگرشامل تھے، صبح کے سیشن میں پشاور زلمی نے بھی نیٹ پریکٹس کی، مینٹورکی ذمے داری ادا کرنے کے لیے پاکستان پہنچنے والے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے معروف بیٹسمین ہاشم آملہ خصوصی توجہ کا مرکز رہے، شام کے سیشن میں کراچی کنگزاوردفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، دوسری جانب اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی چمکتی ٹرافی کے ساتھ گراؤنڈ میں داخل ہوں گے اور ٹرافی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو سونپیں گے۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب کرکٹ کی کسی بڑی تقریب میں اسکواش لیجنڈ ٹرافی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کی شام کراچی میں شیڈول ہے، اس میں ملک کے بڑے ستارے جلوہ گر ہوں گے، افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کے ٹکٹوں کی طلب میں تیزی آگئی ہے، بدھ کو پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ساڑھے تین بجے ہوگی، جہانگیر خان خود کرکٹ میں گہری دلچسپی لیتے ہیں، پی ایس ایل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جہانگیر خان نیشنل اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ سے ٹرافی کے ساتھ نمودار ہوں گے۔گراؤنڈ کے وسط میں ٹرافی کی تقریب رونمائی رکھی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔