- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
پی ایس ایل5:کراچی کنگز بہتر نتائج کیلیے پرعزم

فٹنس کو بہتر بنانے پر کام کررہاہوں، توجہ کا محور صرف لیگ ہے، شرجیل ۔ فوٹو: فائل
کراچی: کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور کوچز نے پی ایس ایل فائیو میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بھرپورعزائم ظاہرکردیے، مقامی ہوٹل میں منعقدہ الگ الگ پریس کانفرنس میں لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے تمام مقابلے پاکستان میں ہی ہونے کو بھی مسرت کن قرار دیا گیا۔
کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے کہا کہ ہماری ٹیم ہر طرح سے متوازن اور بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، لیگ کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں،پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہرسال تبدیلی آتی ہے، نیا کوچ آنے سے تبدیلی آئے گی، میری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان سمیت جس ٹیم کی جانب سے کھیلوں اسے نمبر ون رکھوں، کپتان عماد وسیم نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پی ایس ایل مکمل طور پر ملک میں آئی ہے، میری خراب فارم کا تاثر درست نہیں، پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکرگزار ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے جواں سال فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ میری تمام تر توجہ پی ایس ایل پر ہے، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، زندگی میں چیلنجزآتے ہیں، ہرکھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہے ، میں بھی پاکستان کے لیے کھیلنا چاہوں گا، میچ فکسنگ کی سزا کاٹنے کے بعد کرکٹ میں واپس آنے والے شرجیل خان نے کہا کہ اپنی فٹنس پر کام کررہا ہوں، اس وقت لیگ پر توجہ ہے،پشاور زلمی چھوڑ کر آنے والے انگلش اوپنر ایلکس ہیلز نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، بہت اچھا لگ رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔