واٹسن دوسری بار پاکستان آنے پر خوشی سے نہال

اسپورٹس رپورٹر  پير 17 فروری 2020
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیلیے استقبالیہ تقریب میں انعقاد، گورنر سندھ کی آمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیلیے استقبالیہ تقریب میں انعقاد، گورنر سندھ کی آمد

کراچی: پی ایس ایل 5 کے حوالے سے نیا ناظم آبادکراچی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا، اس موقع پرگورنرسندھ عمران اسمعیل مہمان خصوصی تھے، تقریب میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیموں نے خصوصی شرکت کی۔

پاکستان کے سابق  ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد ہونا خوش آئند اور اسکے کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھلیں گی، اسکواش اور ہاکی ہم کھوچکے صرف کرکٹ ہی رہ گئی تھی، پچھلے 10سال سے پاکستان میں کرکٹ نہیں ہوئی تھی، پاکستان آنے والے غیرملکی کرکٹرز کے شکر گزار ہیں۔

معروف بیٹسمین شین واٹسن نے کہا کہ دوسری مرتبہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، انھوں نے کہا کہ  پی ایس ایل 4 میری زندگی کا بہترین ایونٹ تھا، پاکستان میں خود کومحفوظ سمجھتے ہیں، پی ایس ایل5 میں بہترین کھیل پیش کریں گے،کراچی کنگزکے ہیڈکوچ ڈین جونزودیگر نے لیگ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔