اعصام الحق نے نیویارک اوپن ٹینس کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک / عباس رضا  پير 17 فروری 2020
فاتح ٹیم نے پہلے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد 6-7 سے برتری ثابت کی

فاتح ٹیم نے پہلے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد 6-7 سے برتری ثابت کی

پاکستانی اسٹار نے اپنے برطانوی پارٹنر ڈومنیک اگلوٹ کے ہمراہ جانسن اور اوپیلکا پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دی۔

فاتح ٹیم نے پہلے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد 6-7 سے برتری ثابت کی، دوسرے میں بھی اس مارجن سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یاد رہے کہ اعصام الحق کا اپنے نئے پارٹنر ڈومنیک اگلوٹ کے ہمراہ کھیلتے ہوئے یہ پہلا ٹائٹل ہے،پاکستانی سٹار نے برطانوی کھلاڑی کیساتھ تال میل کو بہترین قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔