نقاب پر تنقید کرنے پر اے آر رحمان کی بیٹی کا تسلیمہ نسرین کو کرارا جواب

ویب ڈیسک  پير 17 فروری 2020
مجھے فخر ہے کہ پردہ کرنے جیسے فیصلے کرنے میں بااختیار اور آزاد ہوں، خدیجہ رحمان (فوٹو : فائل)

مجھے فخر ہے کہ پردہ کرنے جیسے فیصلے کرنے میں بااختیار اور آزاد ہوں، خدیجہ رحمان (فوٹو : فائل)

نئی دلی: برقع پہننے اور نقاب کرنے  پر طنز کا نشانہ بنائے جانے پر شہرہ آفاق بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی نے ٹھوس دلیلوں کیساتھ نام نہاد مصنفہ ملعونہ تسلیمہ نسرین کو چپ کرا دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متنازع مصنفہ تسلیمہ نسرین نے موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں خدیجہ نقاب لگائے ہوئے ہیں۔ ملعونہ مصنفہ نے لکھا کہ مجھے اے آر رحمان کی موسیقی پسند ہے مگر جب کبھی ان کی پیاری بیٹی خدیجہ کو برقع میں دیکھتی ہوں تو مجھے گھٹن محسوس ہونے لگتی ہے۔ یہ واقعی پریشان کن ہے کہ کتنی آسانی سے ایک پڑھی لکھی اور فنکار خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی برین واشنگ کردی جاتی ہے۔

اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ جو عوامی مقامات پر ہر وقت باحجاب رہتی ہیں نے جواب دیا کہ ’ آپ کو میرے پہناوے کی وجہ سے گھٹن سے دوچار ہونا پڑا جس پر میں معذرت خواہ ہوں، آپ ایسا کریں کہ باہر نکلیں اور تازہ ہوا لیجیئے۔


View this post on Instagram

Been only a year and this topic is in the rounds again..there’s so much happening in the country and all people are concerned about is the piece of attire a woman wants to wear. Wow, I’m quite startled. Every time this topic comes the fire in me rages and makes me want to say a lot of things..Over the last one year, I’ve found a different version of myself which I haven’t seen in so many years. I will not be weak or regret the choices I’ve made in life. I am happy and proud of what I do and thanks to those who have accepted me the way I am. My work will speak, God willing.. I don’t wish to say any further. To those of you who feel why I’m even bringing this up and explaining myself, sadly it so happens and one has to speak for oneself, that’s why I’m doing it. 🙂. Dear Taslima Nasreen, I’m sorry you feel suffocated by my attire. Please get some fresh air, cause I don’t feel suffocated rather I’m proud and empowered for what I stand for. I suggest you google up what true feminism means because it isn’t bashing other women down nor bringing their fathers into the issue 🙂 I also don’t recall sending my photos to you for your perusal 🙂

A post shared by 786 Khatija Rahman (@khatija.rahman) on

خدیجہ رحمان نے مزید لکھا کہ مجھے بااختیار ہونے اور اپنی زندگی سے متعلق فیصلہ لینے پر گھٹن نہیں فخر ہے اور میں اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔ آپ بھی گوگل پر سرچ کریں کہ اصل میں فیمینیزم کیا ہے۔ میرے اہل خانہ کو اس معاملے پر گھسیٹنا درست نہیں اور نہ میں نے اپنی تصویر آپ کو تبصرے کے لیے بھیجی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اے آر رحمن کا بیٹی کے نقاب پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی خدیجہ رحمان کے پردہ کرنے پر اعتراضات اُٹھانے والوں کو  موسیقار اے آر رحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں اور کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا۔ اے آر رحمان نے اہل خانہ کی تصویر بھی شیئر کی تھیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔