- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
کورونا وائرس: ہانگ کانگ میں مسلح افراد ٹشو پیپرکے رول لوٹ کر فرار

ہانگ کانگ میں مسلح افراد ٹوائلٹ پیپر کے 600 بنڈل لوٹ کر فرارہوگئے۔ فوٹو: فائل
ہانگ کانگ: کورونا وائرس کے خوف کے بعد ہانگ کانگ میں ٹوائلٹ پیپر اور ٹشو پیپر رول دھڑا دھڑ فروخت ہوئے ہیں اب مسلح افراد نے ایک دکان پر دھاوا بول کر سیکڑوں ٹوائلٹ پیپر رول چرالیے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ضلع مونگ کاک کی سپر مارکیٹ کے باہر جیسے ہی ملازم ٹوائلٹ پیپر رول لے کر پہنچا تو چند افراد نے اسے گھیرلیا جن کے ہاتھوں میں تلوار نما چھوٹے خنجر تھے۔ انہوں نے سیکڑوں ٹوائلٹ پیپر کے بنڈل چھینے اور فرار ہوگئے لیکن بعد میں پولیس نے ٹوائلٹ پیپر گینگ کے دو افراد گرفتار کرلیے اور ان سے بعض بنڈل برآمد بھی کرلیے۔
یہ واقعہ ویلکم سپرمارکیٹ کے باہر پیش آیا جہاں ملازم ان رولز کو گاڑی میں رکھ کر اپنی منزل تک پہنچارہا تھا۔ پولیس نے اس عجیب و غریب ڈکیتی پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ سارے سامان کی قیمت مشکل سے 18 سے 20 ہزار تک ہوگی اور ان رول کی تعداد 600 کے قریب ہوگی جب کہ ان کی مالیت صرف 130 ڈالر یعنی پاکستانی 18 ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔
ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد عوام الناس نے ٹوائلٹ پیپر ذخیرہ کرنا شروع کردیے ہیں کیونکہ کھانے پینے کی اشیا سے زیادہ مہنگی وہ اشیا ہوچکی ہیں جو صفائی ستھرائی اور جراثیم سے پاک کرنے کے کام آتی ہیں۔
اسی طرح چہرے کو ڈھانپنے والے ماسک کی شدید قلت دیکھی گئی۔ دوسرے نمبر پر ہاتھوں کے لیے جراثیم کش اسپرے بھی غائب ہوتے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس کے شکار مریضوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔