- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلیا میں سکے سے بھی چھوٹا انتہائی تابکار کیپسول گرکرگم ہوگیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
- امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات
- معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
- پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے باعث چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ
- پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
- میرے شوہر کو جیل میں دہشتگروں کیساتھ رکھا گیا ہے، اہلیہ فواد چوہدری
- الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ فواد چوہدری کی ضمانت منظور
- پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بھرپور کارکردگی دکھانے کا عزم

ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی بہت اچھے ہیں، کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز . فوٹو : ٹویٹر
کراچی: پی ایس ایل فور کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھرپور کارکردگی دکھانے کے عزم کے ساتھ ٹائٹل برقرار رکھنے کی امید ظاہر کردی۔
مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ پچھلے سال والی ٹیم ہی رکھتے، لیکن قواعد کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا، ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی بہت اچھے ہیں، ڈرافٹ کے قوانین بہت مشکل تھے جس کی وجہ سے کچھ پلیئرز دوبارہ نہیں مل سکے۔ ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، نوجوان کھلاڑیوں کے آنے سے ہماری سائیڈ مضبوط ہوئی ہے۔
معروف بیٹسمین شین واٹسن نے کہا میں پی ایس ایل کے اس سیزن کو بھی بہت اچھا ہوتا دیکھ رہا ہوں، ہمارا اسکواڈ بہت اچھا ہے، معین خان نے بہت اچھا اسکواڈ ترتیب دیا ہے، موقعہ ملا تو اپنے مداحوں سے ملنے کوئٹہ جاؤں گا۔
تنازعات کا شکاررہنے والے ٹیسٹ بیٹسمین احمد شہزاد نے کہا کہ تنازعات زندگی کا حصہ ہیں، کوئٹہ کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا چاہتا ہوں جب کہ نظم وضبط کے مسائل میں گھرے عمر اکمل نے کہا کہ میرا پورا فوکس پی ایس ایل پر ہے، تنازعات کو پیچھے رکھ کر آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔
بین کٹنگ نے کہا کہ ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آنے کا تجربہ اچھا رہا تھا۔ فواد خان نے کہا کہ ہم پی ایس ایل جیتنے کے لیے آئے ہیں، یہ بات سب سے اہم یہ ہے۔ نوجوان فسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ پچھلے سال بھی میں کوئٹہ گلیڈیٹرکے ساتھ تھا انجری کے باعث کھیل نہیں سکا، اس بار اگر مجھے موقع ملا تھا اچھا کرنے کی کوشش کرونگا۔ خرم منظور نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔