کبڈی ورلڈ کپ میں ہار پر بھارت برہم، ٹیم بھیجنے کی تحقیقات ہوں گی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 18 فروری 2020
گذشتہ روز پاکستان نے فائنل میں بھارتی ٹیم کو زیر کرکے ٹائٹل جیتا تھا۔ فوٹو: فائل

گذشتہ روز پاکستان نے فائنل میں بھارتی ٹیم کو زیر کرکے ٹائٹل جیتا تھا۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  کبڈی ورلڈ کپ میں شکست پر برہم بھارتی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے ایونٹ میں ٹیم بھیجنے کی ہی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

بھارتی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے کبڈی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کی ہی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ کرن جیجیو نے کہاکہ میں نے امیچر کبڈی فیڈریشن آف انڈیا کو بغیر اجازت ایک ٹیم کے پاکستانی ایونٹ میں شریک ہونے اور بھارت کا نام استعمال کرنے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ادھر ٹیم پروموٹر دیوندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم سب نے انفرادی حیثیت میں اس ایونٹ میں حصہ لیا، ہماری اپنی 5 مختلف آزاد فیڈریشنز ہیں اور اسی حیثیت سے ایونٹ میں شریک ہوئے، اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔