فاف ڈوپلیسی جنوبی افریقی ٹیسٹ اور ٹوئنٹی 20 کپتانی سے مستعفی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 18 فروری 2020
یہ میرے لیے مشکل ترین فیصلہ تھا مگر میں بدستور کوئنٹین ڈی کک اور دیگر ساتھی کھلاڑیوں سے تعاون جاری رکھوں گا،سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

یہ میرے لیے مشکل ترین فیصلہ تھا مگر میں بدستور کوئنٹین ڈی کک اور دیگر ساتھی کھلاڑیوں سے تعاون جاری رکھوں گا،سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی فوری طور پر ٹیسٹ اور ٹوئنٹی 20 کپتانی سے مستعفی ہوگئے۔

35 سالہ بیٹسمین فاف ڈوپلیسی پہلے ہی واضح کرچکے کہ وہ اپنا انٹرنیشنل کیریئر رواں برس شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے آگے جاتا ہوا نہیں دیکھ رہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے سوشل میڈیا پر ڈوپلیسی کے فیصلے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ میرے لیے مشکل ترین فیصلہ تھا مگر میں بدستور کوئنٹین ڈی کک اور دیگر ساتھی کھلاڑیوں سے تعاون جاری رکھوں گا۔ میں نے فیصلہ نئی لیڈر شپ کو موقع دینے کیلیے کیا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز میں ڈوپلیسی کو ڈراپ کرتے ہوئے قیادت ڈی کک کو سونپی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔