تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران ’ونڈر ویمن‘ فیلڈ میں گھس آئیں

اسپورٹس ڈیسک  منگل 18 فروری 2020
خاتون کا مقصد فضائی آلودگی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ فوٹو: فائل

خاتون کا مقصد فضائی آلودگی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ فوٹو: فائل

سنچورین:  جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران ’ونڈر ویمن‘ فیلڈ میں گھس آئیں۔

میچ کے دوران ’ونڈر ویمن‘ فیلڈ میں گھس آئیں، یہ واقعہ دوسرے اوور میں انگلش اوپنر جیسن روئے کے آؤٹ ہونے کے بعد پیش آیا،ایک خاتون ونڈر ویمن کا روپ دھارے فیلڈ میں داخل ہوئیں، انھوں نے منہ پر ماسک لگایا ہوا تھا،ان کا مقصد فضائی آلودگی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔

وہ بھاگتے ہوئے پچ پر پہنچ گئیں جہاں انھوں نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹین ڈی کک کو ایک فیس ماسک بھی دیا جو انھوں نے اپنے منہ پر پہن لیا، اس دوران ڈیل اسٹین بھی وہاں پہنچ گئے، انھوں نے ’ونڈر ویمن‘ سے ہاتھ ملانے کے بعد اپنے لیے بھی ماسک وصول کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔