- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
چین میں کورونا سے 1800 ہلاکتیں، امریکا میں 49 افراد متاثر

24گھنٹے میں مزید 105 افراد لقمہ اجل بنے، مریض 70 ہزار سے بڑھ گئے، فوٹو : فائل
بیجنگ / واشنگٹن / لندن / سیول / ٹوکیو / لاہور: چین میں کورونا وائرس سے مزید 105افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چین کے قومی کمیشن برائے صحت کے مطابق اب اس وائرس کی زد میں آ کر مرنے والوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی ہے، ملک بھر میں 2048افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 70 ہزار 548 ہوگئی ہے۔
چینی حکام سے بات چیت کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ماہرین بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے اس نئے وائرس کو ’’ کووڈ انیس ‘‘ کا نام دیا ہے۔
ادھر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس اگر افریقہ میں پھیلا تو 1 کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔
واشنگٹن میں امریکن ایسوسی ایشن آف سائنس(AAAS) سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ افریقہ میں صحت عامہ کا نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کا متحمل نہیں، اگر وائرس وبا کی صورت میں پھیل گیا تو چین سے کہیں گنا زیادہ نقصان ہوگا، سب صحارن افریقہ کیلئے کورونا وائرس ایبولا سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوگا، مصر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آچکا ہے ، چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور پاکستانی طالبعلم کوصحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔