- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
چینی سرمایہ کاروں کو اسٹیل ملز خریدنے کی پیشکش کا فیصلہ تبدیل
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سی پیک فریم ورک سے اسٹیل ملز کے اخراج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب اسٹیل ملز چینی سرمایہ کاروں کو خریدنے پیشکش نہیں کی جائیگی بلکہ اسے عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
حکومت نے 5 برس سے بند اسٹیل مل کی چینی سرمایہ کاروں کو فروخت کی پیشکش کا فیصلہ کیا تھا۔ وزارت صنعت کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے اسٹیل ملز کی فروخت کا فیصلہ چند ہفتے قبل وزیراعظم کی سطح پر کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور وزیر نجکاری میاں محمد سومرو اسٹیل ملز کی سی پیک فریم ورک میں شمولیت کے حق میں تھے۔ تاہم مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور کچھ دیگر حکام چاہتے تھے کہ اسٹیل ملز کی اوپن بڈنگ کے ذریعے نیلامی کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔