- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
- امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات
- معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
- پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے باعث چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ
- پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
- میرے شوہر کو جیل میں دہشتگروں کیساتھ رکھا گیا ہے، اہلیہ فواد چوہدری
- الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ فواد چوہدری کی ضمانت منظور
- پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
سرکاری گندم 1300 روپے من کرنے پر پنجاب کے پی وزرائے اعلیٰ سے رائے طلب

کمی 15 اپریل تک ہو گی، 1 ارب 80 کروڑ کی اضافی سبسڈی دی جائے گی، اکثر ارکان عارضی کمی کے حق میں نہیں، ذرائع ۔ فوٹو: فائل
لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے آٹا تھیلا قیمت میں 35 روپے کمی لانے کی خاطر سرکاری گندم کی قیمت فروخت 1375 روپے فی من سے کم کرکے 1300 روپے مقرر کرنے بارے پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی پیش کردہ تجویزپر آج پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی سے رائے طلب کر لی ہے۔
گندم کی قیمت 1300 روپے مقرر کرنے سے بیس کلو آٹا تھیلا کی قیمت 805 روپے سے کم ہو کر 770 روپے ہوسکتی ہے تاہم وزیر صنعت کی پیش کردہ تجویز کے مطابق یہ کمی صرف 15 اپریل تک ہو گی اور اس کمی کی خاطر پنجاب حکومت 1 ارب 80 کروڑ روپے کی اضافی سبسڈی برداشت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کا محکمہ خوراک اور وفاقی حکومت کے متعلقہ محکموں اور وزارتوں کے اکثریتی ارکان صرف 2 ماہ کیلئے آٹے کی قیمت میں مصنوعی کمی کرنے کی تجویز کے حق میں نہیں ہیں۔
وزیر صنعت پنجاب نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب حکومت گندم کی سرکاری قیمت فروخت 75 روپے کم کر کے 1300 روپے فی من مقرر کر دے تو بیس کلو آٹا تھیلا 35 روپے کمی کے بعد ریٹیل میں 770 روپے قیمت پر فروخت ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔