FPCCI کی درآمدی متبادل صنعت کے ذریعے ڈالر کی قدر کم کرنے کی تجویز

بزنس رپورٹر  منگل 18 فروری 2020
پہلے ٹیکس اکٹھا کریں اور پھر اسے مختلف سیکٹرز کے تحت واپس کریں، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری۔ فوٹو: فائل

پہلے ٹیکس اکٹھا کریں اور پھر اسے مختلف سیکٹرز کے تحت واپس کریں، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایف پی سی سی آئی کی درآمدی متبادل صنعت کے ذریعے ڈالر کی قدر کم کرنے کی تجویز۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایڈ وائزری کو نسل کا اجلاس سابق صدر ایف پی سی سی آئی زکریا عثمان کے زیر نگرا نی منعقد ہوا جس میں سینئر کاروباری افراد، ٹیکس افسران، ٹیکس ماہرین، ماہر معاشیات نے شرکت کی اورحکومت کو تجویز دی کہ وہ درآمدی متبادل صنعت کے قیام کے ذریعے ڈالر کی قیمت کو کم کر نے پر توجہ دیں۔

ٹیکسوں کے حجم میں اضا فے اور ٹیکسو ں کی وصولی کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر نے کے ذریعے استغاثہ کی بجائے کم ٹیکس نرخوں پر آسان ٹیکس اسکیم کی پیش کش کریں۔ پہلے ٹیکس اکٹھا کریں اور پھر اسے مختلف سیکٹرز کے تحت واپس کریں۔

ایف پی سی سی آئی بجٹ ایڈوائزری کو نسل کے دوسرے اجلا س کے دوران شرکا نے قیمتی زرمبا دلہ کو بچا نے کے لیے پاکستان کی برآمدات کو بہتر بنانے اور درآمدی متبادل صنعتوں کو فروغ دینے کی تجا ویز پر تبا دلہ خیال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔