شہری علاقے پر ڈرون حملہ، خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی

شاہد حمید  جمعـء 22 نومبر 2013
نیٹوسپلائی پرتحریک انصاف کے دھرنے اوراحتجاج کیخلاف امریکا کا قبل ازوقت ایکشن. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

نیٹوسپلائی پرتحریک انصاف کے دھرنے اوراحتجاج کیخلاف امریکا کا قبل ازوقت ایکشن. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پشاور: امریکا نے خیبرپختونخواکے بندوبستی علاقے میںپہل اڈرون حملہ کرتے ہوئے خطرہ کی گھنٹی بجادی ہے جوایک جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے نیٹوسپلائی کی بندش کیلیے دھرنا دینے اور احتجاج کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی حکومت اورعمران خان کے لیے سخت پیغام بھی ہوسکتاہے۔

جبکہ دوسری جانب مذکورہ ڈرون حملہ امریکا کی جانب سے خطے میںجاری جنگ کوافغانستان اورقبائلی علاقوںکے بعدخیبرپختونخواکے بندوبستی علاقوںتک توسیع دینے کااعلان بھی گرداناجاسکتاہے جس کے تحت اگلا نمبر صوبائی دارالحکومت پشاورسمیت کسی بھی شہر کا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب کل تحریک انصاف اوراس کی اتحادی جماعتیں جماعت اسلامی اورعوامی جمہوری اتحادنیٹوافواج کو رسد کی فراہمی کے خلاف دھرنا اور احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ سپلائی کی بندش کرنے جارہے ہیں۔امریکا کی جانب سے مذکورہ ڈرون حملے کاایک پہلویہ بھی ہوسکتاہے کہ یہ حملہ حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے افرادکونشانہ بنانے کیلیے کیا گیا ہے تاہم اسے تحریک انصاف کی قیادت اورصوبائی حکومت کیلیے نیٹوسپلائی کی بندش کے حوالے سے ایک سخت پیغام بھی ہوسکتاہے جس کیلیے مناسب وقت کاانتخاب کیا گیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔