- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
بھارتی مسافر بردار طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اُٹھی
احمد آباد: بھارت میں اُڑان بھرنے کے لیے تیار مسافر بردار طیارے کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرلائن ’گو ایئر‘ کی احمد آباد سے بنگلور جانے والی پرواز کے دائیں انجن میں اس وقت آگ بھڑک اُٹھی جب طیارہ اڑان بھرنے ہی والا تھا۔ آتشزدگی سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ طیارے کو رن وے سے ہٹا کر ایئرپورٹ پر مسافروں کو اتار دیا گیا۔
ریسکیو عملے نے انجن میں لگی آگ پر قابو پالیا اور ٹیکنیکل عملے نے انجن کی خرابی کو دور کرکے طیارے کو پرواز بھرنے کی اجازت دیدی۔ اس دوران تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ طیارے میں آگ باہر سے کسی چیز کے ٹکرانے سے لگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی بھارتی مسافر بردار طیارے کے انجن میں دوران پرواز آگ بھڑک اُٹھی تھی جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ بھی کرنا پڑی تھی۔ اس طیارے میں 180 افراد موجود تھے جو محفوظ رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔