خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

ویب ڈیسک  منگل 18 فروری 2020
اپوزیشن کا اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی ۔ فوٹو : اسکرین گریب

اپوزیشن کا اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی ۔ فوٹو : اسکرین گریب

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس دیر سے شروع ہونے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا تاہم تھوڑی دیر بعد اسپیکر مشتاق غنی اسمبلی میں آئے جس پر حکومتی ارکان نے کھڑے ہوکر اور ڈیسک بجاکر ان کا استقبال کیا۔

اجلاس جیسے ہی شروع ہوا اپوزیشن ارکان نے دوبارہ احتجاج شروع کردیا جس کے بعد سیکورٹی اہلکار اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے جب کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان بھی اسمبلی ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے، اسی دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

اسپیکر مشتاق غنی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ رولز کے تحت میرا اختیار، تنبیہ کرتا ہوں رویہ محتاط رکھیں تاہم ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔