سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک  منگل 18 فروری 2020
عالمی بازار میں سونا 6  ڈالر کے اضافے سے1587 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، آل سندھ صرافہ بازار ۔ فوٹو:فائل

عالمی بازار میں سونا 6  ڈالر کے اضافے سے1587 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، آل سندھ صرافہ بازار ۔ فوٹو:فائل

کراچی: سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر بڑھ گئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1587 ڈالر تک پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ کا اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 91  ہزار 150  روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 78 ہزار 146  روپے ہوگئی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔