رہنما (ن) لیگ رانا ثنااللہ کی ایک بار پھر نیب میں طلبی

اسٹاف رپورٹر  منگل 18 فروری 2020
رانا ثنااللہ کو نیب کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے روبرو 19 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔  فوٹو : فائل

رانا ثنااللہ کو نیب کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے روبرو 19 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ کو ایک پھر طلب کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ کو ایک اور بلاوا بھیج دیا، رانا ثنااللہ کو نیب کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے روبرو 19 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ رانا ثنااللہ کو فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفامہ سے متعلق بھی وضاحت مانگی گئی ہے کہ جائیدادوں کو بنانے کے لیے سورس آف انکم کیا تھا، تحریری وضاحت دیں کاروبار کیسے شروع کیا، اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا، تحریری وضاحت ہمراہ لائیں آپ کی فیملی کے دیگر اراکین کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا۔

رانا ثنااللہ وضاحت دیں کہ آپ نے فیملی اراکین کو تحائف کی صورت میں کیا کیا دیا، وضاحت دیں جو تحائف دیےاس رقم کا سورس کیا تھا، تحریری وضاحت دیں جن کاروبار میں شراکت داری ہے اس سے متعلق بھی تفصیلاً جواب ہمراہ لائیں جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق بھی بتایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔