پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی بھی پشاوری چپل کے دیوانے

اسپورٹس رپورٹر / ویب ڈیسک  منگل 18 فروری 2020
غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے پشاوری چپل کو بے حد پسند کیا گیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے پشاوری چپل کو بے حد پسند کیا گیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز بھی پشاوری چپل کے دیوانے ہوگئے۔

كپتان چپل سے مقبولیت پانے والے چاچا نورالدین نے پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن اور لیونگسٹن کو پشاوری چپل بطور تحفہ پیش کی جسے غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ ڈیرن سیمی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پشاور چپل بہت پسند آئی۔

چاچا نور الدین گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ 4 کے دوران بھی پشاور زلمی كے كپتان ڈرین سیمی كو كپتان چپل بطور تحفہ پیش كر چكے ہیں۔

اس کے علاوہ چاچا نور الدین نے پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑی شعیب ملک اور امام الحق کو بھی پشاوری چپل بطور تحفہ پیش کی۔

واضح رہے کہ پشاوری چپل پشتون ثقافت کا اہم جز ہے اور ملک بھر میں اسے پسند کیا جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف سیاسی رہنما بھی پشاوری چپل پہننا پسند کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔