اسلام آباد میں 31 پلازے و کثیرالمنزلہ عمارتیں سربمہر

ویب ڈیسک  منگل 18 فروری 2020
عمارات مالکان کی جانب سے سی ڈی اے بائی لاز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، سی ڈی اے حکام۔ فوٹو: ایکسپریس

عمارات مالکان کی جانب سے سی ڈی اے بائی لاز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، سی ڈی اے حکام۔ فوٹو: ایکسپریس

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 31 پلازے اور کثیرالمنزلہ عمارتیں سیل کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سی ڈی اے اور ضلعی اتنظامیہ نے آپریشن شروع کردیا ہے اور  مشترکہ آپریشن میں اب تک 31 پلازے اور کثیرالمنزلہ عمارتیں سربمہر کر دی گئی ہیں۔

ٹیموں نے بنی گالا، بارہ کہو، ایچ تیرہ، سوہاں گارڈن اور دیگر علاقوں میں آپریشن کرکے ، 31 پلازے و کثیرالمنزلہ عمارتیں سیل کیں، بنی گالا عمران خان چوک سے کورنگ نالہ چوک تک اور بارہ کہو میں 6 پلازے، ایچ تیرہ میں 07 پلازے و کثیرالمنزلہ عمارتیں سیل کی گئیں، جب کہ سوہاں گارڈن مین ڈبل روڈ پر 8 پلازے اور کثیرالمنزلہ عمارات اور ای سولہ، ای سترہ اور ڈی اٹھارہ میں آپریشن کے دوران 10 پلازے سیل کئے گئے۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ عمارات مالکان کی جانب سے سی ڈی اے بائی لاز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، اور انہیں  خلاف ورزی پر متعدد بار نوٹسز بھی جاری کیے گئے تاہم قانون کی پاسداری نہیں کی گئی جس پر سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کارروائی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔