سفاک باپ نے سسرالی رشتہ دار کو پھنسانے کیلئے 5 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  منگل 18 فروری 2020
ظالم باپ نے پکڑے جانے پر سب کچھ اُگل دیا اور گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا . فوٹو : اسکرین گریب

ظالم باپ نے پکڑے جانے پر سب کچھ اُگل دیا اور گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا . فوٹو : اسکرین گریب

بھکر: سفاک باپ نے گھریلو جھگڑے پر سسرالی رشتہ دار کو پھنسانے کے لیے اپنے 5 سالہ بیٹے کو گلا دبا کر مار دیا۔

بھکر میں سفاک باپ نے روٹھی بیوی کو منانے کے لیے جرم کی پلاننگ کی اور اپنے ہی 5 سالہ بیٹے کا گلا دبا کر اسے مار دیا، قتل کرنے کے بعد بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ بھی رچا دیا اور تھانہ منکیرہ میں مقدمہ بھی درج کرا دیا۔

ظالم باپ نے پکڑے جانے پر سب کچھ اُگل دیا جب کہ گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرتے ہوئے بتایا کہ سسرالیوں کو پھنسانے کیلئے بیٹے کا گلا اپنے ہاتھوں سے دبایا۔

بعد ازاں نشاندہی پر ننھے بچے کی لاش بھی مل گئی جب کہ ماں کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔