کورونا وائرس سے ایپل بھی متاثر

ویب ڈیسک  بدھ 19 فروری 2020
ماہرین رواں سہ ماہی میں منافع کے اہداف پورے نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ فوٹو ، فائل

ماہرین رواں سہ ماہی میں منافع کے اہداف پورے نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ فوٹو ، فائل

سان فرانسسكو: چین میں کورونا وائرس کے باعث آئی فون کی سپلائی چین متاثر ہونے کی اطلاع کے بعد ایپل کے شیئرز میں دو فی صد کمی آگئی۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے خبردار کیا تھا کہ چین میں خطرناک وائرس پھیلنے سے سپلائی چین میں خلل واقع ہوا ہے اور اسی بنا پرموجودہ سہ ماہی کے دوران آئی فون کی فروخت میں کمی آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ایپل کے حصص کے لین دین  میں 30ارب ڈالر کی کمی واقعی ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سہ ماہی میں آئی فون کی دستیابی میں آنے والی رکاوٹوں کے بعد آئندہ سہ ماہی میں اس کی طلب میں کمی آنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔