- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
16 ٹینکوں سے ’دل‘ بنا کر، روسی فوجی کا محبوبہ کو شادی کا پیغام

روسی فوج نے یہ پورا منظر مختلف کیمروں سے فلمایا بھی ہے جسے سوشل میڈیا پر شیئر کرایا گیا ہے۔ (فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب)
ماسکو: ایک روسی فوجی نے منفرد انداز میں اپنی محبوبہ کو شادی کا پیغام دیا ہے: وہ شادی کی پیشکش کےلیے روسی فوج کے 16 ٹینک لے آیا۔
روسی وزارتِ دفاع کے ٹی وی چینل نے چند روز پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں 16 عدد ٹی 72 بی تھری ٹینکوں کو ہلکی ہلکی برفباری میں دل جیسی ترتیب بناتے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ ایک فوجی ان ہی ٹینکوں کے درمیان اپنی محبوبہ کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے شادی کا پیغام دے رہا ہے۔
یہ واقعہ روسی فوج کے لیفٹیننٹ ڈینس کازنتسیف کا ہے جن کا معاشقہ الیکساندرا کوپیتوفا کے ساتھ ایک لمبے عرصے سے جاری تھا۔ انہوں نے اس سال ویلنٹائنز ڈے پر اپنی محبوبہ کو ایک منفرد انداز سے شادی کا پیغام دینے کا فیصلہ کیا جس کےلیے انہوں نے اعلی حکام سے خصوصی اجازت بھی حاصل کی، جو بہت آسانی سے دے دی گئی۔
البتہ اسی کے ساتھ روسی فوج نے یہ سارا منظر فلمانے کا فیصلہ بھی کیا، جس پر ڈینس کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔
محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کےلیے ڈینس نے الیکساندرا سے کہا کہ وہ اپنی آنکھوں پر ہتھیلیاں رکھ کر انہیں بند کرلے۔ اسی دوران 16 ٹینکوں نے دل جیسی فارمیشن بنانا شروع کردی جو اگلے چند منٹوں میں مکمل ہوگئی۔ اس کے بعد ڈینس اپنی محبوبہ کا ہاتھ پکڑ کر اسے ٹینکوں کے درمیان والی خالی جگہ پر لے گئے اور آنکھیں کھولنے کےلیے کہا۔
پھر انہوں نے الیکساندرا کو گلدستہ دیا اور گھٹنوں کے بل جھک کر کہا: ’’ہم ایک زمانے سے ساتھ ہیں۔ ہم نے وقت اور فاصلوں کی آزمائشوں کا سامنا کیا ہے… مجھ سے شادی کرلو!‘‘
محبوبہ حیرت سے گنگ رہ گئی اور ڈینس نے آگے بڑھ کر اسے انگوٹھی پہنائی؛ اور گود میں اٹھا لیا۔ الیکساندرا کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ ہی نہیں سکی کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے، لیکن جب معلوم ہوا تو وہ انکار کیے بغیر نہ رہ سکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔