کراچی میں بے نظیربھٹو کے پھوپھی زاد بھائی کے پلاٹ پر قبضے کا انکشاف

ویب ڈیسک  بدھ 19 فروری 2020
پلاٹ پر قبضے کے لیے سرکاری دستاویزات میں یوسی سیکریٹری، پراپرٹی ڈیلراور نادرا کا عملہ ملوث ہے۔ فوٹو : فائل

پلاٹ پر قبضے کے لیے سرکاری دستاویزات میں یوسی سیکریٹری، پراپرٹی ڈیلراور نادرا کا عملہ ملوث ہے۔ فوٹو : فائل

کراچی: سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کے پھوپھی زاد بھائی کے 2000 گز کے آبائی پلاٹ پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کے پھوپھی زاد بھائی کے کلفٹن میں واقع 2000 گز کے آبائی پلاٹ پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ پلاٹ پر قبضے کے لیے سرکاری دستاویزات میں یوسی سیکریٹری، پراپرٹی ڈیلراور نادرا کا عملہ ملوث ہے۔

واضح رہے کہ پلاٹ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے اپنی ہمشیرہ اور طارق اسلام کی والدہ منور بھٹو کو بطور تحفہ دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔