شنیرا اکرم کا گندمی رنگت سے پریشان لڑکیوں کیلیے اہم پیغام

ویب ڈیسک  بدھ 19 فروری 2020
میری رنگ گندمی ہوتی تو میں دکھنے میں زیادہ حسین اور پرکشش ہوتی، شنیرا اکرم۔ فوٹو: فائل

میری رنگ گندمی ہوتی تو میں دکھنے میں زیادہ حسین اور پرکشش ہوتی، شنیرا اکرم۔ فوٹو: فائل

 کراچی: لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے گندمی رنگ لڑکیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ گوری رنگت والی لڑکیاں گندمی رنگت کرنے کی زیادہ خواہش رکھتی ہیں۔

شنیرا اکرم نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے گندمی رنگت والی لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گندمی رنگ کی مالک لڑکیاں ہمیشہ گورا ہونے کی خواہش رکھتی ہیں لیکن میں یہ بات بتا دینا چاہتی ہوں کہ بہت سی گوری لڑکیاں اپنی رنگت گندمی کرنا چاہتی ہیں اور اُن لڑکیوں میں سے ایک میں خود بھی ہوں۔

شنیرا اکرم نے  کہا کہ میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ اگر میری رنگ گندمی ہوتی تو میں دکھنے میں زیادہ حسین اور پرکشش ہوتی لیکن میں ہمیشہ اپنی رنگت گندمی کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ کیوں کہ گندمی رنگ کے لوگ خوبصورت ترین ہوتے ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں ایسی خواتین کو بھی جانتی ہوں جو اپنا رنگ ہمیشہ کے لئے گوری رنگت سے گندمی کروانے کے لئے انجیکشن بھی لگواتی ہیں اور یہ سب باتیں بتانے کا مقصد یہی ہے کہ گندمی رنگ والی لڑکیاں اپنا رنگ گورا کرنے کی کوششیں کرکے خود کو تبدیل نہ کریں آپ جیسی ہیں اسی کے ساتھ خوش رہیں۔

شنیرا نے  کہا کہ اپنی خوبصورتی کی ترجمانی آپ خود کرتی ہیں اور یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ آپ کی رنگت کیسی ہے۔ آپ لوگ دوسروں سے بہتر اور خوبصورت ترین ہیں اور کچھ تبدیل کرنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنے اصل حسن کے ساتھ زندگی سے لطف اندوز ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔