آرنلڈ شوازینگر کی وزیراعظم کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت

ویب ڈیسک  بدھ 19 فروری 2020
ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دنیا کو آگاہی کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی شرکت ضروری ہے، آرنلڈ شوازینگر ۔ فوٹو: فائل

ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دنیا کو آگاہی کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی شرکت ضروری ہے، آرنلڈ شوازینگر ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: معروف ویٹ لفٹر و اداکار آرنلڈ شوازینگر نے وزیر اعظم عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازینگر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

آرنلڈ شوازینگر  نےخط میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے مسائل سے بچنے کے لیے وزیراعظم کی کاوشوں کی تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ آپ ماحولیاتی تحفظ میں ہمارے مضبوط پارٹنر بن چکے ہیں، جب کہ دنیا بھر سے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام بلند کرنے والے رہنماوں کو سمٹ میں شرکت کرنے کی دعوت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دنیا کو آگاہی اور عالمی رہنماؤں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لئے آپ کی شرکت ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔