- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
حکومت کا مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندے، ادارہ شماریات، تجارت اور فوڈ سیکیورٹی سمیت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، پاکستان کسٹمز اور کابینہ ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ جنوری میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 14.56 فیصد ریکارڈ کی گئی، بنیادی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے لہذا صوبائی حکومتیں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کریں۔
سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، مقامی حکومتیں رمضان المبارک میں مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو ہر جگہ چیک کیا جائے۔
سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جب کہ بنیادی ضروری اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم اسمگلنگ کے خلاف ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کو 15 ارب روپے کا پیکیج جاری کردیا گیا ہے، عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے افسران کو قابل احتساب بنایا جائے گا اور حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔