ایف بی آر کا ڈاکٹرز کے بعد فیشن ڈیزائنرز کے گرد گھیرا تنگ

احتشام مفتی  بدھ 19 فروری 2020
بیش قیمت عروسی ملبوسات ڈیزائن کرنےوالے 24 سرفہرست ڈیزائنرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے، ایف بی آر۔ فوٹو:فائل

بیش قیمت عروسی ملبوسات ڈیزائن کرنےوالے 24 سرفہرست ڈیزائنرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے، ایف بی آر۔ فوٹو:فائل

کراچی: بیش قیمت عروسی ملبوسات ڈیزائن کرنے والے24سرفہرست ڈیزائنرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ڈاکٹرز کے بعد اب ایف بی آر نے قیمتی ملبوسات کے ڈیزائنرز کے گرد گھیرا تنگ کرلیا ہے، ایف بی آر کے قیمتی ملبوسات کے متحرک ڈیزائنرز کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ متعدد معروف ڈیزائنرز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اثاثے چھپانے والے ڈاکٹروں کے خلاف ایف بی آر کا کریک ڈاؤن

ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے مطابق بیش قیمت عروسی ملبوسات ڈیزائن کرنے والے 24 سرفہرست ڈیزائنرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، یہ ڈیزائنرز بھاری مالیت کی ٹیکس چوری کررہے ہیں، اور ان کی آمدن ادا کردہ ٹیکس سے مطابقت نہ رکھنے کا انکشاف ہوا ہے، ان لینڈ ریونیوکےآر ٹی او ٹو نے ان24 ڈیزائنرز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

آرٹی او کے مطابق متعدد ملبوسات ڈیزائین کرنے والوں کی اکثریت ٹیکس میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں، ڈیزائنرزایک عروسی جوڑے کی لاکھوں روپے کی قیمت وصول کرتے ہیں، اورلاکھوں روپے کے جوڑے کی مالیت کم ظاہر کرکے انتہائی کم ٹیکس اداکرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔