حریف بیٹسمینوں کو ڈرا کر وکٹیں اڑائیں گے، محمد حسنین

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 20 فروری 2020
میرا اور نسیم شاہ کا پیس اچھا ہے، فاسٹ بولر۔ فوٹو: پی سی بی

میرا اور نسیم شاہ کا پیس اچھا ہے، فاسٹ بولر۔ فوٹو: پی سی بی

کراچی: فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہاکہ ہم حریف بیٹسمینوں کو ڈراکر وکٹیں اڑائیں گے۔

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہاکہ میرا اور نسیم شاہ کا پیس اچھا ہے، ہم حریف بیٹسمینوں کو ڈراکر وکٹیں اڑائیں گے، ہم دونوں کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے اور دوران میچ ایک دوسرے کے حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں، امید ہے لیگ میں پرفارمنس اچھی رہے گی۔

علاوہ ازیں محمد حسنین نے حیدرآباد میں میچز کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔