- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
اگلی لیگ میں مزید غیرملکی شامل ہوں گے، کپتانوں کو امید
کراچی: کپتانوں نے اگلی پی ایس ایل میں مزید غیرملکی کرکٹرز شامل ہونے کی امید ظاہر کر دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے کہاکہ کوشش ہوگی اچھا پرفارم کر کے پاکستان ٹیم میں واپس آؤں، ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مجھے ٹیم سے نکالا،امید ہے کہ لیگ میں اچھے میچزکھیلے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے شین واٹسن کو راضی کیا کہ پاکستان آکر کھیلیں، امید ہے کہ اگلے سال مزید غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کا رخ کریں گے، انھوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑی شائقین کے رویے سے بہت خوش ہیں، پاکستان نہ آنے والے باہر بیٹھ کرکہہ رہے ہیں کہ حالات خراب ہیں ،جو یہاں نہیں آیا اسے ملک کے حالات کا درست علم نہیں، پاکستان آکر کھیلنے والے غیرملکی کرکٹرز حالات بہتر جانتے ہیں۔
سرفراز نے کہا کہ میں حوصلہ افزائی کرنے پرمداحوں کا شکرگزار ہوں،ویوین رچرڈزمینٹور ہونے کے ناطے بہت سپورٹ کرتے ہیں،واٹسن کا تجربہ بھی کام آئے گا،امید ہے کہ لیگ میں ہائی اسکورنگ میچز ہوں گے اوراچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
سرفراز احمد نے کہا کہ شائقین کرکٹ سے گزارش ہے وہ ٹکٹ خریدیں اور میچ دیکھنے کے لیے آئیں،ہم دفاعی چیمپئن ہیں،دباؤکے باوجود اعزاز کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے، انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ فٹ ہوئے توضرور کھیلیں گے، شائقین کا ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کو سپورٹ کرنا خوش آئند ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے کہا کہ انگرام جیسے سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز ہے، دباؤ ہرکھیل میں ہوتا ہے،فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، انھوں نے کہا کہ میری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی بہت خوش ہیں،ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،ہمیں ابتدائی تین میچز میں ڈیل اسٹین کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔
شاداب نے کہا کہ میں نے ڈیبیو سرفراز کی کپتانی میں کیا تھا اور قومی ٹیم میں ان کی کمی محسوس کرتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔