- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
گلوکارہ مہہ جبین کو اسپتال میں 50روز، حکومتی اعلان کردہ امداد نہ مل سکی
پشاور: معروف پشتو گلوکارہ مہہ جبین قزلباش کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں وینٹی لیٹر پر 50 روز ہوگئے ہیں جب کہ گلوکارہ کو حکومتی اعلان کردہ امداد بھی تاحال نہ مل سکی۔
ذرائع کے مطابق معروف گلوکارہ مہہ جبین قزلباش کو دل کے دورے کے باعث یکم جنوری کو اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کو جنرل آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے۔ بیمار گلوکارہ بدستور تشویش ناک حالت میں ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق گلوکارہ کو بستر پر پڑے پڑے جسم پر زخم ہونے لگے ہیں جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
گلوکارہ کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ مریضہ کو روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے ٹرائل پر رکھا جاتا ہے جس میں ان کا وینٹی لیٹر ہٹادیا جاتا ہے، تاہم بتایا جارہا ہے کہ وینٹی لیٹر کے بغیر زیادہ دیر مریض کو نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ گلوکارہ کے لئے مشینوں پر مصنوعی سانسوں کی فراہمی کے بندوبست کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مشین کے ذریعے وہ ایک منٹ میں 21 سانسیں لیتی ہیں جس میں بمشکل چار سانسیں ان کی اپنی ہیں باقی 17 مصنوعی سانسوں پر زندہ ہیں۔
مہہ جبیں قز لباش کا سیچوریشن لیول بہت کم ہے، ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریضہ کے ٹھیک ہونے کے بعد بھی ساری زندگی بیڈ پر گزارنے کے چانسز ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں مریضہ کو علاج کی مفت فراہمی جاری ہے۔ ان کے ساتھ موجود تیماردار بیٹے کو باضابطہ بولٹن بلاک میں رہائش کےلئے کمرہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے وزیر اعلی کے مشیر اجمل وزیر نے اب تک دو لاکھ روپے گلوکارہ کے لواحقین کو دئیے ہیں تاہم سابق سینئر وزیر عاطف خان کے اعلان کردہ 5 لاکھ روپے تاحال گلوکارہ کو نہیں مل سکے ہیں۔
دوسری جانب صورتحال یہ بھی ہے کہ اسپتال میں بیمار گلوکارہ کی عیادت کے لئے آنے والوں میں بھی نہایت کمی آگئی ہے۔ اس وقت صرف مریضہ کے ساتھ ان کا بیٹا دیکھ بھال کےلئے موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔