اس نالائق اور نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک  جمعرات 20 فروری 2020
ان کی گالم گلوچ صرف تماشے ہیں تاکہ عوام کو خوار کر سکیں، چئیرمین پی پی پی۔ فوٹو: فائل

ان کی گالم گلوچ صرف تماشے ہیں تاکہ عوام کو خوار کر سکیں، چئیرمین پی پی پی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس نالائق اور نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کتنی مہنگائی بڑھی، پیپلز پارٹی کے دور میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی تاہم اس نالائق اور نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے، ان کی گالم گلوچ صرف تماشے ہیں تاکہ عوام کو خوار کر سکیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایماندار وزیراعظم آنے کے بعد اب کرپشن کیوں بڑھ گئی ہے، عمران خان کو ہمیں بتانا چاہیے کس کرپشن کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے،  پی ٹی آئی ایم ایف بحٹ سے ملک کے مفاد میں نہیں ہم اسے نہیں مانتے جب کہ عوام نالائقوں کی ناکامیوں کا بوجھ کیوں اٹھائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔