- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب
کراچی: پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین جھومنے پر مجبور ہوگئے۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، سابق کرکٹرز اور اداکاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی جب کہ تقریب کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ؛
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اس بار پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہورہی ہے جس پر کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ؛
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کا اپنا وعدہ پورا کردیا، پاکستان پی ایس ایل کے لیے مکمل تیار ہے جب کہ تمام سیکیورٹی اداروں کے تعاون کے بغیرپی ایس ایل 5 کا انعقاد ممکن نہ تھا تاہم اگلے سال پشاور کو بھی پی ایس ایل میں شامل کیا جائےگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔