- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
دس گنا زائد بجلی محفوظ کرنے والا کپیسٹر تیار
لندن: ہم جانتے ہیں کہ سپرکپیسٹرز بہت تیزی سے چارج ہوتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر توانائی بھی خوب خارج کرتےہیں۔ برطانوی اور چینی ماہرین نے مل کر ایک سپرکپیسٹر بنایا ہے جو تیزی سے چارج ہوتا ہے اور اسی جسامت والے کسی بھی کپیسٹر کے مقابلے میں دس گنا زائد بجلی ذخیرہ کرسکتا ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین نے ایک نئے قسم کے سپرکپیسٹرکے بارے میں اپنے تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے۔ سپرکپیسٹر میں گرافین کی تہیں لگائی گئی ہیں اور ان کے درمیان فاصلہ کم کیا گیا ہے۔ اس طرح کپیسٹر میں توانائی کی کثافت یا انرجی ڈینسٹی بڑھ جاتی ہے۔ ڈیزائن میں گرافین کی سطح پر خاص انداز سے سوراخ بھی کاڑھے گئے ہیں۔
اس ڈیزائن کے تحت کپیسٹر کی صلاحیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اس وقت تیز چارجنگ کی جو بھی جدید ترین ٹیکنالوجیز موجود ہیں، وہ 5 سے 8 واٹ آور فی لیٹر توانائی جذب کرتی ہیں جبکہ نیا ڈیزائن 88 واٹ آور فی لیٹر تک توانائی جذب کرسکتا ہے اور اب تک کی تمام ایجادات میں یہ پہلا کاربن آلہ ہے جسے سب سے زیادہ توانائی تھامنے والا سپر کپیسٹر قرار دیا جاسکتا ہے۔
دوسری اہم خاصیت یہ ہے کہ اگر اس طریقے سے کوئی بیٹری تیار کی جائے تو اس کی زندگی بہت طویل ہوگی یعنی 5000 مرتبہ چارج اور ری چارج ہونے کے باوجود 97 فیصد کارکردگی برقرار رہے گی۔ تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کپیسٹر بہت لچک دار ہوگا اور موڑنے اور کھینچنے سے بھی اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تاہم اسے بنانے والے انجینئروں نے کہا ہے کہ اب بھی اس کی منزل دور ہے اور اس کی تیاری میں کئی رکاٹیں حائل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔