ویمنز ٹی 20 کرکٹ کے عالمی میلے کا میدان سج گیا،آج افتتاحی مقابلہ

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 21 فروری 2020
پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل اور سفر کا آغاز آئندہ بدھ کو سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل اور سفر کا آغاز آئندہ بدھ کو سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

سڈنی:  ویمنز ٹی 20 کرکٹ کے عالمی میلے کا میدان سج گیا، آج سے ایک ٹرافی کیلیے 10 ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا آغاز ہوگا۔

سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان افتتاحی میچ سے قبل مقامی گلوکار ماحول کو گرمائیں گے، میزبان ملک میں خواتین ایونٹ کے حوالے سے بھرپور تشہری مہم چلائی گئی۔ ایونٹ میں شریک 10 ٹیموں کو اے اور بی گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل اور سفر کا آغاز آئندہ بدھ کو سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے ہوگا۔

گرین شرٹس ابھی تک اس ایونٹ کے 6 ایڈیشنز میں سے ایک کا بھی سیمی فائنل نہیں کھیل پائیں تاہم اس بار زیادہ بہتر پرفارمنس کیلیے پُرامید ہیں۔  ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو میلبورن میں ہوگا، منتظمین کو ریکارڈ کراؤڈ کی آمد متوقع ہے،کیٹی پیری کو بھی بلایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔