چین میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 21 فروری 2020
899 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، چینی میڈیا : فوٹو: فائل

899 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، چینی میڈیا : فوٹو: فائل

بیجنگ: کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں نہ رک سکیں اورمزید 118 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2247 ہوگئی۔

899 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76700 ہوگئی۔ صرف صوبہ ہوبئی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہزارسے زائد ہے جب کہ 11 ہزار633 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب شنگھائی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کا آزمائشی استعمال شروع کردیا گیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے تھراپی کو بہترین علاج قراردیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے یہ بہترین دریافت ہے جس کے نتائج بھی حوصلہ افزا ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔