ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 21 فروری 2020
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سیکیورٹی زرائع.  فوٹو: فائل

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سیکیورٹی زرائع. فوٹو: فائل

ٹانک: نواحی گاؤں رغزائے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹانک کے نواحی گاؤں رغزائے میں مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت انس عرف منیر اور بخت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دونوں سیکیورٹی اداروں پر کئی حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔