وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 21 فروری 2020
درخواستوں کی وصولی اور جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور۔ فوٹو:فائل

درخواستوں کی وصولی اور جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستیں  وصول کرنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے احکامات جاری کیے ہیں جس کے مطابق تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ بینک وزارت کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس وزارت کے حکم کے مطابق 24  فروری سے کوئی حج درخواست یا رقم وصول نہ کریں، وزارت کی جانب سے درخواستوں کی وصولی اور جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔