فروغ نسیم نے خالد جاوید کو اٹارنی جنرل بنانے کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 21 فروری 2020
فروغ نسیم نامزد اٹارنی جنرل کی تعیناتی رکوانے کے لئے وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں سے ملاقات بھی کر چکے ہیں، ذرائع۔ فوٹو:فائل

فروغ نسیم نامزد اٹارنی جنرل کی تعیناتی رکوانے کے لئے وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں سے ملاقات بھی کر چکے ہیں، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر قانون فروغ نسیم نے نامزد اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو عہدہ دینے کی مخالفت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس کی ہدایت کے باوجود خالد جاوید خان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن تاحال جاری نہ ہوسکا، نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن میں تاخیر پر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم، خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل لگانے کے مخالف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نامزد اٹارنی جنرل کی تعیناتی رکوانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں سے  ملاقات بھی کر چکے ہیں تاہم انہیں جواب ملا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل لگانے کی منظوری دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرقانون فروغ نسیم، احمد جمال سکھیرا یا محمود مانڈوی والا کو اٹارنی جنرل لگوانے کے خواہش مند ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔