- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
بلوچستان میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 8 افراد جاں بحق

حادثات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے . فوٹو : فائل
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں فائرنگ اور مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز كے مطابق پشین كے علاقے پوٹی ناصران كے قریب نامعلوم مسلح افراد كی ركشے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب نوشكی میں واقع عدالت روڈ پر نامعلوم افراد كی فائرنگ سے كلی جمالدینی كا رہائشی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
كوہلو كے علاقے ڈیری فارم كے قریب پرانی رنجش پر مخالفین كی جانب سے ڈنڈوں كے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس اور لیویز نے كارروائی كرتے ہوئے 2 افراد كو گرفتار كرلیا ہے جن سے مزید تفتیش كی جارہی ہے۔
ادھر سریاب كے علاقے كلی غلام رسول پھاٹک كے قریب ٹرین كی زد میں آكر 10سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جس كی لاش پولیس نے ضابطے كی كارروائی كے بعد ورثاء كے حوالے كردی۔
بلوچستان كے ضلع خضدار میں زیروپوائنٹ كے قریب ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب كہ عبدالرحمان نامی شخص زخمی ہوگیا جب کہ ضلع قلعہ سیف اللہ كے علاقے چھوٹا خراسان میں لیویز چوكی كے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی كمشنر ڈاكٹر عتیق الرحمان شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر محكمہ صحت كے میڈیكل ایمرجنسی رسپانس میڈیكل ٹیم نے موقع پر پہنچ كر لاشوں اور زخمیوں كو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم كرنے كے بعد انہیں كوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔