پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، خود کش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 21 فروری 2020
حملہ آوروں سے تین خود کش جیکٹس اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، ایس ایس پی (فوٹو : فائل)

حملہ آوروں سے تین خود کش جیکٹس اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، ایس ایس پی (فوٹو : فائل)

پشاور: سی ٹی ڈی نے پشاور میں مقابلے کے بعد خود کش حملہ آور سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی شگئی میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے مشتبہ افراد کی نشاندہی پر کارروائی کی اور 5 دہشت گردوں کو مار دیا گیا جن سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

peshawer ctd killed five terrorist 2

ایس ایس پی ظہور آفریدی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کے دستے جائے وقوع پر پہنچے تو مقابلہ شروع ہوگیا جس میں ایک خود کش حملہ اور دیگر 4 دہشت گرد مار ے گئے۔

peshawer ctd killed five terrorist

پولیس افسر کے مطابق حملہ آوروں کے پاس سے تین ایس ایم جی، تین خود کش جیکٹ، دو پستول، دو ہینڈ گرینیڈ، ایک واکی ٹاکی سیٹ، دو خنجر اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔