دورانِ میچ ڈگ آؤٹ میں کراچی کنگز کے آفیشل کا موبائل فون کا استعمال

نمائندہ خصوصی  ہفتہ 22 فروری 2020
ٹی وی پر لائیو کوریج دیکھنے والے شائقین اس پر حیران نظر آئے۔ فوٹو: فائل

ٹی وی پر لائیو کوریج دیکھنے والے شائقین اس پر حیران نظر آئے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پی ایس ایل میچ میں کراچی کنگز کے ایک آفیشل کو ڈگ آؤٹ میں موبائل فون پر بات کرتے دیکھا گیا۔

آئی سی سی قوانین کے تحت پلیئرز اور آفیشلز دوران میچ ڈگ آؤٹ میں  موبائل فون استعمال نہیں کر سکتے، صرف منیجر کو ضروری امور کی انجام دہی کیلیے اجازت ہوتی ہے، اس حوالے سے کراچی کنگز کے میڈیا منیجر فیصل مرزا نے کہا کہ  مذکورہ آفیشل طارق وسیع ٹیم کے منیجر ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے میچ سے قبل میڈیا کو فراہم کردہ ٹیم شیٹ میں بطور منیجر نوید رشید کا نام اور دستخط موجود تھے۔ اس حوالے سے موقف لینے کیلیے جب بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے پیغام کا کوئی جواب نہ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔