تمام فارمیٹس کے میچز کی سنچری، روس ٹیلر دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 22 فروری 2020
کیوی بیٹسمین نے بھارت سے حالیہ ٹور کے پانچویں اور آخری میچ میں اپنے ٹی 20 میچز کی سنچری بھی مکمل کی تھی۔ فوٹو: فائل

کیوی بیٹسمین نے بھارت سے حالیہ ٹور کے پانچویں اور آخری میچ میں اپنے ٹی 20 میچز کی سنچری بھی مکمل کی تھی۔ فوٹو: فائل

ویلنگٹن: کیوی بیٹسمین روس ٹیلر تمام فارمیٹ میں میچز کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

روس ٹیلر نے تمام فارمیٹ میں میچز کی سنچری کا سنگ میل جمعے کو بھارت کیخلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میں عبور کیا، وہ اپنے ملک کیلیے 100ٹیسٹ کھیلنے والے چوتھے جبکہ تمام فارمیٹس میں میچزکی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے پلیئر بنے۔

ان سے قبل برینڈن میک کولم، ڈینئیل ویٹوری اور اسٹیفن فلیمنگ بھی کیویز کی جانب سے 100 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں، ٹیلر نے بھارت سے حالیہ ٹور کے پانچویں اور آخری میچ میں اپنے ٹی 20 میچز کی سنچری بھی مکمل کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔